دنیا

افغانستان کے صوبہ غزنی میں بم دھماکے، 16 سیکیورٹی اہلکار اور 12 طالبان ہلاک

شیعت نیوز : افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک فوجی چوکی اور تھانوں میں ہونے والے دھماکوں میں 16 سیکیورٹی اہلکار اور 12 طالبان ہلاک ہو گئے۔

کابل سے رپورٹ کے مطابق غزنی کونسل کےصدر نصیر احمد فقیری نے آج کہا کہ اس صوبے کے شہباز خان کے علاقے میں ایک فوجی چوکی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشت گردانہ واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں کورونا کے پھیلاؤ کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ یمنی انقلابی کمیٹی

دوسری جانب طالبان نے آج صبح صوبہ وردک کے جلریزشہر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

افغانستان کے صوبے فاریاب کی پولیس آفس کا کہنا ہے کہ آج قیصر اور پشتونکوت کے علاقوں کے 2 تھانوں پر طالبان کے حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 12 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ کی نمائشی اعلی عدالت سے بحرینی نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم

دراین اثنا افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ طالبان نے نہ صرف تشدد کم نہیں کیا بلکہ اس میں اضافہ کیا ہے جس سے افغان امن کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس میں سابق امریکی فوجی جاسوس کو 16 سال قید کی سزا

انتیس فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے نام نہاد امن سمجھوتے کی بنیاد پر بین الافغان مذاکرات سے پہلے حکومت افغانستان طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو اور طالبان ایک ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کریں گے۔

افغان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک تین ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ اس کے رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد اس سے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button