اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

قدرت امریکہ سےقاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی، علامہ راجہ ناصر جعفری

قدرت عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید کا بدلہ امریکہ سے لے کر رہے گی۔

شیعت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قدرت امریکہ سے قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ دماغ کی بجائے جذبات سے فیصلے کر کے عالمی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا۔ طاغوتی و استکباری نظام کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں اور بہت جلد یہ نظام زمین بوس ہو جائے گا۔

وطن عزیز میں ستر ہزار شہداء کے قاتل تکفیری مائنڈ سیٹ کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،علامہ راجہ ناصرعباس

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے نسلی بنیادوں پر شروع ہونے والے فسادات امریکہ کی تباہی کا آغاز ہیں۔ امریکی عوام حکومت کے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔ اپنے عوام کو کنٹرول کرنے میں بے بسی کا شکار امریکہ اب دنیا سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کی تنزلی کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت رہی ہے۔ مسلمان ممالک جس ملک کو آج تک سُپرپاور سمجھتے رہے ہیں وہاں کے عوام نے اپنی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز مظاہرے اور جلاو گھیراؤ کر کے امریکی طاقت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق اور شام سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانون کے خون سے ہاتھ رنگنے والا ملک مکافات عمل کا شکار ہے۔ قدرت عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید کا بدلہ امریکہ سے لے کر رہے گی۔

شہید قاسم سلیمانی کے قاتل امریکہ کی رعونت اس کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔ یہود و نصاریٰ سے دوری اختیار کرکے امت مسلمہ دنیا و آخرت میں فتح یاب ہو سکتی ہے۔ امریکہ اور اسکے حواریوں کے بلاک سے علحیدگی ہی عالم اسلام کی سالمیت و بقا کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button