عراق

عراق کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کرنے کا ابطال العراق آپریشن مکمل

شیعت نیوز : عراقی فوج نے بتایا ہے کہ ابطال العراق آپریشن اپنے تمام اعلان شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے بعد ختم ہو گيا ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان بریگيڈیر یحیی رسول نے بتایا کہ کرکوک اور صلاح الدین صوبوں کو جوڑنے والے علاقوں میں چلائے گئے ابطال العراق (عراق کے ہیروز) آپریشن میں تمام مد نظر اہداف حاصل کر لیے گئے جس کے بعد اس آپریشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا گيا ہے۔

یہ آپریشن وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے صوبۂ کرکوک کے دورے کے بعد شروع کیا گيا تھا جس کا مقصد کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ صوبوں سے داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ایرانی کمانڈروں پر پابندیاں لگانا ایک سازش ہے۔ جنرل حسین اشتری

یہ آپریشن گزشتہ منگل کو شروع کیا گيا تھا۔ عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ عراقی فورسز نے سات سو اڑتیس مربع کلو میٹر سے زیادہ کے علاقے کی مکمل چھان بین کی اور انھیں دہشت گردوں سے پوری طرح پاک کر دیا۔

یحیی رسول نے بتایا کہ اس مہم کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور بڑی تعداد میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ان کے فوجی ساز و سامان ضبط کر لیے گئے۔

دوسری جانب ہادی العامری کے حشد الشعبی کے چیف بننے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے کہ فالح الفیاض کی جگہ ہادی العامری کو حشد الشعبی کا نیا چیف مقرر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کل ہادی العامری نے عراقی پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد اس قسم کی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ہادی العامری کو حشد الشعبی کا نیا چیف مقرر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہادی العامری عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر اور حشد الشعبی کے رہنماؤں میں سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button