مشرق وسطی

شام کے علاقے الحسکہ میں ترک فوج نے شہریوں کے مکانات مسمار کردیے۔

شیعت نیوز : شام میں ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ترک فوج نے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں مقامی شہریوں کے بڑی تعداد میں مکانات مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فوجی بنکروں میں تبدیل کردیا ہے۔

ایزدينا فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمال مشرقی شام میں شہریوں کے گھروں کو فوجی کیمپوں میں تبدیل کرنے کے لیے کئی مکانات مسمار کردیے جب کہ شہریوں کے کئی گھروں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی سمیت تمام مذاہب کیلئے محترم امام خمینی ؒ کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم اور ریاست خاموش

ایزدينا فاؤنڈیشن کی ٹیم نے الحسکہ شہر میں شہریوں کے ترکی کے ہاتھوں مسمار ہونے والے گھروں اور ان پر ترک فوج کے قبضے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

انسانی حقوق گروپ نے الحسکہ میں مشرقی راس العین اور ابو راسین میں مسماری سے قبل سیٹلائٹ سے جاری کردہ تصاویر کے ساتھ ساتھ مسماری کے بعد کے مناظر جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں خودکش حملے سعودی جوانوں نے کیئے ، سابق سعودی وزیرداخلہ کی ویڈیو لیک

رپورٹ کے مطابق ترکی نے الحسکہ میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں کے گھروں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا ہے۔ ترک فوج کی طرف سے الحسکہ کی آبادی کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی،مساجد وامام بارگاہوں اور پولیس اہلکاروں پر حملےمیں ملوث وہابی دہشت گردگرفتار

انسانی حقوق گروپ کے مطابق ترک فوج نے دو ماہ سے راس العین میں لوگوں کو اپنی میتیوں کی مقامی قبرستانوں میں تدفین سے بھی محروم کررکھا ہے۔ اس گاؤں میں کم سے کم 200 گھرہیں جن میں رہائش پذیر بیشتر شہری زراعت پیش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button