مشرق وسطی

شام میں امریکی آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورس کے خلاف عوامی مظاہرے شروع

شیعت نیوز: شام کے صوبے الحسکہ کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے جنوب کے واقع الشدادی شہر کے عوام نے کل کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کی جانب سے ظلم و ستم روا رکھے جانے، تشدد، اغوا اور عوام کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

شامی ذرائع کے مطابق امریکہ نے گزشتہ ہفتوں کے دوران الحسکہ کے تیل کے کنوؤں کے قریبی علاقوں میں فوجی ساز وسامان کی بڑی کھیپ بھیجی ہے اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کو جذب کرنے کے لئے انھیں فوجی ٹریننگ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ رقہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا کامیاب آپریشن

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر آئے اور انہوں نے لوگوں کے اغوا، افراتفری، قتل عام، ضرورت کی چیزوں کو ذخیرہ کرنے اور ڈیموکریٹک آرمی کے اہکاروں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

شام کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے حالیہ ہفتوں کے دوران الحسکہ صوبے کے تیل سے مالا مال علاقوں کے نزدیک بہت زیادہ فوجی ساز و سامان منتقل کر دیا ہے۔

امریکی فوجی، کرد نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی نوجوان گمراہ ہو رہے ہیں۔

شام سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ روسی فوج نے الحسکہ صوبے کے شہر المالکیہ میں ایک فوجی چھاؤنی بنا لی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دمشق حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر دہشت گردوں کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے اپنے فوجی تعینات کئے ہوئے ہیں۔ شام کی حکومت نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات، اس ملک پر غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button