ایران

محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے نئے اسپکر منتخب

شیعت نیوز: تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔دوسری طرف ایران نے شامی عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کا اجلاس آج صبح شروع ہوا جس میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف نے 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹ حاصل کئے اس طرح محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے میں بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوئے۔

دوسرے امیدواروں فریدون عباسی اور مصطفی میرسلیم نے قالیباف کے بعد بالترتیب 17 اور 12 ووٹ حاصل کئے۔

سید امیر حسین قاضی ‌زادہ اور علی نیک زاد ڈپٹی اسپیکر اول اورڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے 22برس مکمل

واضح رہے کہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے 11 ویں دور بدھ کے روز ایرانی قائد حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ اور ایرانی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور مجلس کے 268 منتخب اراکین کی موجودگی میں آغاز کیا گیاتھا۔

دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے شامی عوام کیخلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار اصغر خاجی نے بدھ کو اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور ’’گیر پترسون‘‘ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین سیاسی، انسان دوستانہ مسائل، شامی عوام کے مصائب اور شامی آئین ساز کمیٹی کے دوسرے دور کی اجلاس سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں شامی عوام کی انسان دوستانہ امداد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور شامی مسئلے کے پُرامن اور سیاسی حل پر زور دیا۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی نے شامی عوام کیخلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے شام میں قیام امن اور استحکام اور دہشت گردوں کیخلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button