اہم ترین خبریںپاکستان

عید کا اعلان، شیعہ علماءکونسل کے کارکنان علامہ شہنشاہ نقوی اور علامہ شبیر میثمی پر برہم

ایس یو سی کے ایک اور رکن ملک مقصودعلی نے کہا کہ شیعہ علماءکونسل میں شامل علماءکا موقف ایک ہونا چاہئے، مثلاً جن علماءنے قائد سے پہلے اعلان کیا جن میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ شبیر میثمی شامل ہیں کہ خلاف ایکشن لیا جائے۔

شیعت نیوز: عید الفطر کےچاند کے اعلان پر شیعہ علماءکونسل کے کارکنان کی جانب سے اپنی ہی جماعت کے قائدین علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ شبیر میثمی پر کھلی تنقید کا اظہار کیا جا رہاہے ۔ کارکنان کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پرعلامہ ساجد علی نقوی کے اعلان سے قبل علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور شبیر میثمی کی جانب سے رویت ہلال کے اعلان پر برہم ۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان کے کارکنان میں عید کے چاند کے اعلان کے حوالےآیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، آیت اللہ شیخ محسن نجفی اور علامہ ساجد علی نقوی کے حکم کے برخلاف ایس یو سی کے مرکزی قائدین علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ شبیر حسین میثمی کی جانب سے 24مئی بروز پیر عید الفطر منانے کے اعلان پر شدید اشتعال پایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءوقائدین کا کل عید الفطر منانے کا اعلان ، ادارہ شیعت نیوز کی جانب سے عید مبارک

سوشل میڈیا پر کھلی بحث میں شیعہ علماءکونسل کے اہم رہنما اور مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر فاؤنڈیشن حیدر آباد کے پرنسپل علامہ کرم علی حیدری المشہدی نے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’اگر کوئی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پہلے کسی بھی ذاویےسے کسی چیز کا اعلان کرےتواسے قائد محبوب کاپیروکار کہلوانے کا کوئی حق نہیں ‘‘۔

ایس یو سی کے ایک اور رکن ملک مقصودعلی نے کہا کہ شیعہ علماءکونسل میں شامل علماءکا موقف ایک ہونا چاہئے، مثلاً جن علماءنے قائد سے پہلے اعلان کیا جن میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ شبیر میثمی شامل ہیں کہ خلاف ایکشن لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی پر شیعہ علماء کا عدم اعتماد، رات گئے سندھ سے موصولہ شہادتوں پر عیدکا اعلان

ایک اور رکن تصور عباس نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ اگر لوگ سلسلہ خود کو سلسلہ ولایت سے منسلک قرار دیتے ہیں اور ولی کی سننے بغیر اپنا اعلان کرتے ہیں تو یقیناً وہ سلسلہ ولایت سے منسلک نہیں ہیں۔جو مرکز کو چھوڑ کر خود کو مرکز سمجھنا شروع کردیں تو ان کا مرکز سے منسلک ہونا ذرامے کے سوا کچھ نہیں ۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے چاند کے معاملے پر مفتی منیب الرحمٰن اور شیعہ علمائے کرام آیت اللہ حا فظ ریاض حسین نجفی ، آیت اللہ شیخ محسن نجفی اور علامہ ساجد علی نقوی کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا تھا ۔ ان شیعہ علمانے چاند کو مشکوک قرار دیکرعید نا منانے اور 30واں روزہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

علامہ ساجد نقوی سمیت دیگر شیعہ بزرگ علماءکے حتمی اعلان سے قبل سندھ سے بزرگ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی ، علامہ محسن مہدوی اور علامہ علی بخش سجادی کی جانب سے ہلال عید کی معتبر شہادتوں کے حصول کے بعد علامہ شہنشاہ نقوی اورعلامہ شبیر میثمی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی نے 24مئی بروز اتوار عید الفطر منانے کااعلان کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button