مشرق وسطی

شام میں امریکی کانوائے پر حملہ، 3 دہشت گرد فوجی زخمی

شیعت نیوز: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کل رات شام کے شہر دیرالزور پر امریکی کانوائے پر حملہ کیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے امریکی کانوائے پر ہونے والے حملے میں امریکہ کے 3 دہشت گرد فوجی اور اسی طرح امریکی حمایت یافتہ گروہ قسد کے 5 آلہ کار زخمی ہوئے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے امریکی دہشت گرد فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اہل بیت ؑ کی منقبت سننے کے جرم میں ،کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں محب اہل بیت ؑ شہید

دوسری جانب شام میں ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے کھول دیا گیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے کو عام شہریوں اور بزنس ٹرانسپورٹ کے لئے قانونی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

ایم فور ہائی وے سات مہینوں سے حسکہ سے رقہ اور حلب تک آٹھ مہینے قبل اس وقت بند ہو گیا تھا جب ترکی نے چشمہ امن نامی اپنی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

راس العین میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمال مشرقی شام کے اسی کلومیٹر طویل اس ہائی وے پر قبضہ کر لیا تھا ۔

شام دشمن عنب ویب سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایم فور ہائی وے سے پہلا غیر فوجی قافلہ صوبہ رقہ کے عین عیسی شہر میں پہنچ چکا ہے۔
ایم فور ہائی وے مشرقی فرات کو عراق سے ملاتا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button