عراق

عراق: داعشی دہشت گرد ابوبکر البغدادی کا جانشین عبدالناصر قرداش گرفتار

شیعت نیوز: عراقی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد کے کے موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران عالمی دہشت گرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای عالمی یوم القدس کے موقع پر عالم اسلام سے اہم خطاب کریں گے

عراقی فورسز نے داعشی دہشت گرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قرداش ابو بکر البغدادی کے جانشین سمجھا جا رہا تھا۔

ابو بکر البغدادی 26 اکتوبر 2019 میں شام کے شہر ادلب میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : استقامتی محاذ امریکی و صیہونی سازشوں کے مقابلے ڈٹا رہے گا ۔

دوسری جانب عراق کے صوبہ دیالہ کے السعدیہ شہر کے صحرائی علاقوں میں عراقی فوج اور حشد الشعبی کے جوانوں نے ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مغربی سرحدوں سے ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر انجام پانے والی ان کاروائیوں میں چار داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار سترہ میں عراق میں بدترین شکست کے بعد گذشتہ ایک مہینے کے دوران صلاح الدین، دیالہ، نینوا اور الانبار صوبوں میں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی نے اس دوران مذکورہ صوبوں میں داعش کے خلاف کئی آپریشن انجام دئے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ ملک سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا قانون پاس کر چکی ہے۔ واشنگٹن اپنی غیرقانونی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے تاکہ وہ دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کرا کے اپنی موجودگی کا جواز پیش کر سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button