دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے حزب المجاہدین کا کمانڈر شہید

شیعت نیوز: کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر بھارتی فوج کی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کا کمانڈر جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان کل جماعتی حریت کانفرس کے سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا۔

بھارتی فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرکے پورے علاقے کو سیل کردیا اور بھارتی اہلکاروں نے گھروں کا تقدس پامال کیا جس کے بعد فائرنگ میں حریت پسند جنید صحرائی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی میں مصروف ہے اور سندھ حکومت عزاداری میں رکاوٹ ڈال کر، علی حسین نقوی

مشال ملک نے بھارتی حکومت کی درندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشئی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا اور بھارتی فورسز نے پندرہ گھروں کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے، بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برداری کشمیریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہے، اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ 5 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکہ کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

منگل کے روز علی الصباح ہون ہونے والی اس کارروائی میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کا ایک اور اسپیشل آپریشن گروپ کے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے کارروائی کے خلاف شدید عوامی ردّ عمل کے پیش نظر تاحال علاقے کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button