دنیا

افغانستان کے صوبے غزنی میں کار بم دھماکہ، 47 جاں بحق و زخمی

شیعت نیوز: افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے دھماکے میں 47 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزنی کے اعلی پولیس افسر محمد ہادی شیربیگ نے کہا کہ مسلح حملہ آوروں نے آج پیر کے روزافغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

غزنی، بد امنی کا شکار افغانستان کا ایک صوبہ ہے کہ جہاں آئے دن طالبان دہشت گردوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ایک بار پھر طالبان گروہ کا حملہ، 25 ہلاک و زخمی

گزشتہ شب بھی صوبے غزنی کے درہ قیاق علاقے میں طالبان اور سرکاری فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک پولیس اور 8 طالبان مارے گئے۔

مشرقی افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دشمن کے مشترکہ اڈے اور فوجی بیرکوں پر فدائی حملہ کیا گیا جس میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ غزنی میں مشترکہ فوجی اڈے پر حملہ زید قندھاری نامی بہادر مجاہد نے ایک کار کی مدد سے کیا، حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ بڑی تعداد میں ٹینک، گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان تباہ ہوا۔

ادھر افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غور، ہلمند، بدخشان، وردک اور قندوز صوبوں میں افغان فوج کے حملوں اور طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اس گروہ کے تیس ہلاک ہو گئے۔

ان حملوں میں طالبان کے متعدد خفیہ ٹھکانوں اور وہاں موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

دریں اثنا صوبے فراہ کے پرلیس ترجمان نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے خاک سفید علاقے کے پولیس سربراہ طوفان نورزی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button