عراق

عراق: دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے میں 6 جاں بحق و زخمی

شیعت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں چھے سیکورٹی اہلکار جان بحق و زخمی ہو گئے۔ داعش کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع طارمیہ کے علاقے میں ہوا جس میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ داعش دہشت گرد عناصر نے شہر سامرا میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: سامرا میں داعش کا خطرناک منصوبہ ناکام

اس اقدام کے بعد دہشت گردوں نے ان کے مکان کو بھی دھماکے سے اڑا دیا اور ان کے گندم کے کھیت بھی نذرآتش کر دئے۔

حالیہ دنوں عراق میں امریکہ و سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے مختلف صوبوں منجملہ صلاح الدین، ذی قار اور دیالہ میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دئے ہیں جس کے بعد عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے انھیں شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے صوبے بابل کے جرف النصر علاقے پر حملہ کر کے حشد الشعبی کے ایک جوان کو شہید کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے گزشتہ روز سامرا میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشت گرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جو تاحال جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button