تمام ترحکومتی سازشوں کے باوجود کراچی میں مرکزی جلوس یوم علیؑ کا انعقاد، نظم وضبط کی اعلیٰ مثال قائم

15 مئی, 2020 16:35

شیعت نیوز: تمام ترحکومتی سازشوں کے باوجود کراچی میں مرکزی جلوس یوم شہادت حضرت علیؑ کاانعقاد، حکومتی ایس او پی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے عزاداران مولا علیؑ نےنظم وضبط کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ پر سپاہ صحابہ اور اورنگزیب فاروقی کی نفرت انگیز مہم ،مولاناطاہر اشرفی نے آئینہ دکھادیا

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور مقتدر اداروں کی جانب سے مرکزی جلوس شہادت امام علیؑ منعقدہ نشتر پارک کراچی کے اجازت کے سلسلے میں مسلسل لیت ولعل سے کام لینے او رآخری وقتوں تک معاملات کو لٹکائے رکھنے کے بعد عزاداران مولا علی ؑ کی بڑی تعداد نشتر پارک پہنچ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: انصافی حکومت کاپنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی جلوس یوم علی ؑ پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماسک ، سینی ٹائزرز کا استعمال کرتے ہوئے اور مناسب فاصلے کے ساتھ نشترپارک میں مجلس عزاکا انعقاد ہوا جس میں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن کا نظم وضبط ہر صورت مثالی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولاعلیؑ نے سخت اور کٹھن حالات میں بھی دین کے اصولوں پر کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا، علامہ شہنشاہ نقوی

بعد ازاں نشتر پارک سے مرکزی جلوس شہادت امام علیؑ برآمد ہوا جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ، حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوا ۔ تمام راستے اسکاؤٹس رضا کاراینٹی کورونا وائرس اسپرے بھی کرتے رہے ۔عزاداران امام علی ؑ نے ثابت کردیا کہ شیعیان حیدر کرار ؑ سے زیادہ منظم قوم پوری دنیا میںکوئی نہیں ہے۔

8:02 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔