لاہور انتظامیہ اور عزاداران کے مذاکرات ،تمام جلوس عزا ایس اوپیزکےتحت منعقد کرنے کی اجازت

13 مئی, 2020 00:49

شیعت نیوز: لاہور انتظامیہ اور عزاداران امام علی ؑ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس ہائے عزاء بسلسلہ یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام ایس اوپیز کے تحت منعقد کرنے کی اجازت نامہ جاری، تمام روائتی جلوس و مجالس ایس اوپیز کے تحت ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما ایم ڈبلیوایم اور ایم پی اے زہرا نقوی کا کورونا سےلڑنےوالی نرسوں کو نرسنگ کے عالمی دن پر خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور آفس میں منعقدہ اجلاس میں شیعہ رہنماؤں اور بانیان جلوس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد یوم شہادت امام علی ؑ پر تمام روائتی جلوس ومجالس حکومتی ایس اوپیز کے تحت منعقد کرنے کی باقائدہ اجازت جاری کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایس اوپیز کے مطابق یوم علیؑ کے جلوس ہر صورت میں برآمد ہوں گے، حافظ سید کاظم رضا نقوی

اجلاس میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے چیئرمین عزاداری سیل سید خرم عباس نقوی بھی خصوصی طور پر شریک تھے، لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام روائتی جلوس و مجالس ایس اوپیز کے تحت منعقد ہونگی ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑکا وفاقی حکومت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوس یوم علیؑ نکالنے کامطالبہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کی بلبلاہٹ میں اضافہ

8:50 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔