جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر پر مبینہ دستی بم حملہ،چھت مکمل طورپرتباہ
شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر پر تکفیری دہشت گرد عناصر کامبینہ دستی بم حملہ ،چھت مکمل طور پر تباہ، درودیوار کو جزوی نقصان پہنچا،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے واقعہ کو حادثہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر پارک سولجر بازار میں قائم جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر کی چھت زور دار دھماکے سے زمیں بوس ہوگئی ، دھماکہ انتا شدید تھا کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علماءذاکرین،بانیان مجالس وجلوس 20نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، علامہ عارف واحدی
جعفریہ الائنس کے ذرائع کے مطابق مرکزی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، دفتر بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفریہ الائنس کے دفتر پر حملہ دہشتگردی نہیں بلکہ حادثہ ہے۔
سندھ پولیس کےبم ڈسپوزبل یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعفریہ الائنس کے دفتر کی چھت بوسیدہ ہونے کے سبب زیر زمین آگئی ، چھت گرنے کی وجہ کسی قسم کا بلاسٹ نہیں ہے۔







