علماءذاکرین،بانیان مجالس وجلوس 20نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، علامہ عارف واحدی

12 مئی, 2020 21:07

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی انسداد کیلئے طبی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے یوم شہادت علی ؑ کے موقع پرعلماءو ذاکرین ، بانیان اور لائسنسداران حکومت کی جانب سے طے شدہ 20نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ عزاداران کو چاہیے کہ وہ پروگرامزمیں مناسب تعداد میں شرکت کریں اور مساجد و امام بارگاہوں میں عبادات، مجالس اور جلوس کے انعقاد پر سماجی فاصلے کی طبّی احتیاطی تدابیر بجالائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ اور جنرل باقری کا ٹیلیفونک رابطہ،ایران و پاکستان مشترکہ اقتصادی و دفاعی تعاون کیلئے تیار

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے عزاداران ، بانیان،لائسنسداران اور انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ ملت جعفریہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے خاتمہ کےلئے اقدامات کرے ۔ دیگر عبادات کی طرح یوم شہادت علی ؑ کے موقع پر 21 رمضان المبارک کے مجالس وجلوس کا انعقاد ممکن بنائے ،ہم چاہتے ہیں کہ مسائل باہمی تعاون سے حل ہوں ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھاکہ وفاق و صوبائی حکومتوں سے بھی توقع ہے کہ بانیان اور عزاداران کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لوگوں میں بے چینی پید ا نہ ہو ۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنا یا جائے ،انہوں نے کہا ہم نے اپنی سفارشات و تجاویز اجلاس میں حکومت کو پہنچا دیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں تاریخ کی پہلی دہشت گردی مولائے کائنات حضرت علی ؑ کو ضرب لگا کر کی گئی،علامہ راجہ ناصرعباس

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملکی آئین کی پاسداری ، قانون کی حکمرانی اور عملداری ، مذہبی رواداری، باہمی یکجہتی کو فروغ دینے میں ہم حسب سابق کردار اداکرتے رہیں گے ، حکومت اور انتظامیہ سے بھی توقع ہے کہ بانیان مجالس و جلوس کےساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مولا علی ؑ کی ذات گرامی تمام مسلمانان عالم کیلئے بابرکت ، بافضیلت اور مشعل نور ہے ۔ہر مسلمان اپنے طریقہ اور اپنے انداز سے اس خلیفہ راشد سے استفادہ کر تا ہے ۔متفق حدیث رسول اکرم ہے کہ مولا علی ؑ کا ذکر عبادت ہے اور سال میں ایک بار ماہ مبارک میںایسی ہستی کا ذکر محافل و جلوس عزادری ہماری روحانی تسکین اور ذریعہ نجات ہے ۔

11:26 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔