جنرل باجوہ اور جنرل باقری کا ٹیلیفونک رابطہ،ایران و پاکستان مشترکہ اقتصادی و دفاعی تعاون کیلئے تیار
شیعت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی اور دفاعی تعاون کی توسیع کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے پیر کے روز پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان برادرانہ ماحول میں بڑھتے ہوئے تعلقات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی اقدامات میں اضافے اور سرحدوں پر مسائل پیدا کرنے کے لئے بعض دہشتگرد گروہوں اور دونوں قوموں کے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی روک تھام کئے جانے پر بھی تاکید کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عزاداری دشمنی میں سب سے آگے، خیرپورمیں مجلس عزاپر ایف آئی آر درج
جنرل باقری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے فوجی احکام ایران کے تین سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کی رہائی کے لئے جنہیں جیش الظلم دہشتگرد ٹولے نے اغوا کر رکھا ہے، ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں گے۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف نے بھی مشترکہ سرحدوں پر باڑ لگائے جانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کیا اور مشترکہ سرحدوں پر امن و استحکام کے تحفظ نیز دہشتگردانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے ماہرین کے وفود کے تبادلے اور ان کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین نے اسی طرح ایران اور پاکستان کےفوجی تعلقات، کرونا کے بحران اور مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔







