مسجد میں تاریخ کی پہلی دہشت گردی مولائے کائنات حضرت علی ؑ کو ضرب لگا کر کی گئی،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شب ضربت کے موقع پر مختلف وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں تاریخ کی پہلی دہشت گردی مولائے کائنات ،وصی پیغمبر ،امام اول حضرت علی ؑ کو ضرب لگا کر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عزاداری دشمنی میں سب سے آگے، خیرپورمیں مجلس عزاپر ایف آئی آر درج
انہوں نے کہا کہ دور عصر کی طرح اس وقت بھی دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی صفوں میں منافقین موجود تھے جنہوں نے اپنے دنیاوی فائدے کے لیے داماد رسول امام وقت کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگنے سے دریغ نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات نے دین کوہر شے پر ہمیشہ مقدم رکھا۔ان کا کردار وعمل اسلامی تعلیمات کا حقیقی عکاس ہے۔حضرت علی علیہ السلام نے اپنے ظاہری دور خلافت میں جس طرح عدل و انصاف کی حکمرانی قائم کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: شبہائے قدر کے مخصوص اورمشترکہ اعمال/شب قدر سال بھر کی راتوں میں سب سے افضل رات
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پرامن معاشرے کے لیے انہیں اصولوں کو رائج کرنا ہو گا۔اپنے امور کو منظم کرنے اور یتمیوں کے حقوق کے بارے میں ان کی وصیت پر عمل کر معاشرے کو طبقاتی تفریق سے پاک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا حضرت علی علیہ السلام کی حکمت و بصیرت پوری انسانیت کے لیے رہنما اصول ہیں جن پر عمل باوقار زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔







