پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عزاداری دشمنی میں سب سے آگے، خیرپورمیں مجلس عزاپر ایف آئی آر درج

12 مئی, 2020 18:52

شیعت نیوز: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عزاداری دشمنی میں سب سے آگے۔ مرکزی امام بارگاہ لقمان خیرپور میرس میں مجلس عزاء منعقد کرانے پرمتعدد علمائے کرام ، بانیان مجالس اور عزاداروں پر بے بنیاد مقدمے کا اندراج۔ملت جعفریہ میں شدید اشتعال ایف آئی آر فوری واپس لینے کا مطالبہ ۔

یہ بھی پڑھیں: شبہائے قدر کے مخصوص اورمشترکہ اعمال/شب قدر سال بھر کی راتوں میں سب سے افضل رات

تفصیلات کے مطابق خود کو سب سےبڑا مولائی قرار دینے والے آصف علی زرداری کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ایام شہادت مولائے کائنات پرعزاداری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کا سید حسن نصراللہ اور شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ مارچ

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا بہانہ بناکر سندھ پولیس عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں مصروف ہے ۔ مرکزی امام بارگاہ لقمان خیرپور میرس میں مجلس شہادت امیر المومنین ؑ منعقد کرنا جرم بن گیا۔علامہ مشتاق مفکری،علامہ مستجاب عابدی،محبوب مصطفیٰ،ہادی رضا،ریحان شکیل،سلیم راجا،عادل حسنین ودیگر مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد وامام بارگاہ پرحملے کیخلاف احتجاج جرم بن گیا، صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اور ضلع خیر پورکے سیکریٹری جنرل مولانا صفدرعلی ملاح نے اس ظالمانہ ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اجازت موجود ہونے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے عزاداری میں رکاوٹیں شہری اور آئینی آزادی کے خلاف ہیں تمام عزاداروں پر سے یہ بےبنیاد ایف آئی آر فوری واپس لی جائے۔

6:39 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔