اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کا سید حسن نصراللہ اور شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ مارچ

شیعت نیوز: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دسیوں جوانوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ یوم قدس کے استقبال کا مارچ کیا۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ابوعلی مصطفی بریگیڈ کے دسیوں جوانوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فوج کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا کر، فلسطین سے لبنان اور ایران تک پھیلے محاذ استقامت کے اتحاد و اتفاق پر تاکید کی۔

اس بریگیڈ کے جوانوں نے اعلان کیا کہ جب تک غاصبوں کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں امریکہ اور اسرائیل، محاذ استقامت کو شکست نہیں دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کا مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ، متعدد زخمی

ابو مصطفی بریگیڈ کے ترجمان ابو جمال نے بھی کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کی آمد کی مناسبت سے یہ مارچ، غاصبوں کے مقابلے میں دنیا کے تمام حریت پسندوں، انقلابیوں اور محاذ استقامت کی طاقت کے مظاہرے کے لئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کی جدت عمل سے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں کئی سو میٹر اندر گھس کرکھدائی کی۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل کے قریب فلسطینی ماہی گیروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

قدس پریس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خان یونس میں مشرقی خزاعہ کے مقام پراسرائیلی فوج نے دراندازی کی اور سرحدی باڑ سے اندر گھس کر فلسطینی زرعی اراضی میں کھدائی کی گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی میں سمندر میں موجود فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button