دنیا

سیکورٹی کونسل میں امریکہ کو ناکامی، برطانیہ میں اسرائیل کو پابندیوں کا سامنا

شیعت نیوز: سیکورٹی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ روان ماہ کے دوران ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی غرض سے سلامتی کونسل کے اجلاس کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نیویارک سے ہمارے نمائندے کے مطابق سیکورٹی کونسل کے موجودہ چیئرمین اسٹوینیہ کے مندوب سیون جورگیسن نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا کوئی بھی رکن ملک جب چاہے شیڈول سے ہٹ کر کسی اجلاس کی درخواست کرسکتا ہے تاہم اس ماہ اس کا امکان نہیں ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سرغنہ برایان ہک نے جمعرات کے روز دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد رواں ماہ کے دوران سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا مغربی ایشیا کے لیے جدید ہتھیاروں کا ٹینڈر جاری

روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تحت سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کے لئے تگ و دو شروع کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسلحہ کی خرید و فرخت سے متعلق سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں کی مدت رواں سال اکتوبر میں ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ کے ایک سو بیس سے زائد موجودہ و سابق ممبران پارلیمنٹ نے غرب اردن کو ضم کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈل ایسٹ آئی نیوز ویب کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹیو سمیت مختلف پارٹیوں کے ایک سو ستائیس موجودہ و سابق ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بوریس جانسن کے نام ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت غرب اردن کے بعض علاقوں کو اپنے زیرقبضہ علاقوں میں ضم کرنے کا اقدام کرے تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔

اس خط پر دستخط کرنے والے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس موقف کا اعلان کریں کہ صیہونی حکومت کا یہ منصوبہ عالمی قوانین کے منافی ہے اور اگر صیہونی حکومت غرب اردن کے علاقوں کو اپنے زیر قبضہ علاقوں میں ضم کرنے کا اقدام کرتی ہے تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اس خط میں تاکید کی گئی ہے کہ عالمی برادری، فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button