ایران

ایران میں کورونا ٹیسٹنگ کی اچھی توانائی موجود ہے۔ علی رضا بیگلری

شیعت نیوز: پاستور انسٹیٹیوٹ کے سربراہ علی رضا بیگلری نے کہا کہ ایران نے پی سی آر مولیکولر ریئل ٹیسٹ انجام دیا جو عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کی نظر میں بھی بڑی کامیابی شمار ہوتا ہے اور اس قسم کا ٹیسٹ کم اخراجات کے ساتھ ساتھ کم وقت میں بھی انجام پاتا ہے۔

ایران کے پاستور انسٹیٹیوٹ سینٹر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے یومیہ چالیس ہزار ٹیسٹ کئے جانے کی توانائی پائی جاتی ہے۔

ایران کے پاستور انسٹیٹیوٹ سینٹر کے سربراہ علی رضا بیگلری نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور کورونا کے خلاف مہم سے متعلق ایران کی قومی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں انجام پانے والے اقدامات کے ساتھ کورونا کے یومیہ دو سو نمونہ آزمائش، یومیہ پندرہ ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ایران کا یہ مرکز اپنی اس گنجائش میں بآسانی تین گںا اضافہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ و یورپ ایران کو نصیحت نہیں کر سکتے۔ ایرانی وزیر خارجہ

انھوں نے کورونا وائرس کے مقابلے میں مختلف ملکوں کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں کہ برطانیہ جیسے بہت سے یورپی ممالک نے اینٹی باڈی سیرولوجی ٹیسٹ پر توجہ دی اور انھوں نے کنفیوزن نتائج و اطلاعات کا مشاہدہ کیا مگر ایران نے ایسا نہیں کیا۔

پاستور انسٹیٹیوٹ کے سربراہ علی رضا بیگلری نے کہا کہ ایران نے پی سی آر مولیکولر ریئل ٹیسٹ (‎molecular rial test) انجام دیا جو عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کی نظر میں بھی بڑی کامیابی شمار ہوتا ہے اور اس قسم کا ٹیسٹ کم اخراجات کے ساتھ ساتھ کم وقت میں بھی انجام پاتا ہے۔

دریں اثنا ایران کی ایک علمی و تحقیقاتی کمپنی کے ڈائریکٹر وحید یونسی نے ملک میں پی سی آر مولیکولر کے معیار پر کوویڈ 19 بیماری کی شناخت کرنے والی کٹ کی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروع سے ہی ہماری توجہ اس کٹ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں تیار کئے جانے پر رہی ہے جس کی بنیاد پر چار کروڑ سے زائد ٹیسٹ بھی انجام دئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اس کامیاب اقدام کے نتیجے میں اب تک جرمنی اور ترکی سمیت ساٹھ سے زائد ممالک نے اس کٹ کی خریداری کے لئے آرڈر بھی دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button