صہیونی جارحیت اس کے زوال کی نشانی ہے، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

01 ستمبر, 2025 12:38

شیعیت نیوز: جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیان میں صنعاء پر صہیونی جارحیت اور یمن کے وزیراعظم، وزرا اور متعدد اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کا یہ بزدلانہ حملہ یمن کے مظلوم لیکن بہادر عوام کی حق پسندی اور استقامت کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتا۔ یمنی قوم اسرائیل کے خلاف اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ہمیشہ کی طرح میدان میں ثابت قدم اور باعزت انداز میں کھڑی ہے اور خدا کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی، یہاں تک کہ حتمی کامیابی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسن عسکریؑ کے افکار سے آج بھی دنیائے عالم فیض یاب ہورہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں صہیونی حکومت کو ایک "کمزور اور سرگرداں” نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم اس کی طاقت کی علامت نہیں بلکہ اس کے زوال اور رسوائی کی نشانیاں ہیں۔ ان درندہ صفت اقدامات سے اسرائیل مزید بحرانوں میں گھِر جائے گا اور اپنی تباہی کے قریب تر ہو گا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ خدا نے اپنے راستے کے مجاہدوں کی نصرت کا وعدہ کیا ہے، اور بالآخر یمن کے مظلوم مگر شجاع عوام عزت و عظمت کے ساتھ کامیابی کی منزل پر پہنچیں گے۔

11:27 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔