ایران

دفاعی نور سیٹیلائٹ کی لانچنگ بڑی کامیابی ہے۔ حسن روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سے کل رات ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں نور سیٹیلائٹ کو خلا میں بھیجنے پر سپاہ کے اہلکاروں اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے موقع پر اس کامیابی کی اہمیت بہت زیادہ ہو گئی ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے میں اغیار کے اشتعال انگیز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرہمیں ہوشیاراورالرٹ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج خاص طور پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت و توانائی اور دفاعی تیاری و آمادگی، علاقے میں امن و سلامتی کے دائرے میں ہے جس کا ہمیشہ دنیا کے آزاد منش انسانوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ و یورپ ایران کو نصیحت نہیں کر سکتے۔ ایرانی وزیر خارجہ

صدر مملکت نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کے جوانوں کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے، عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے اور سڑکوں کو سنیٹائز کرنے جیسی خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ایران میں اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کی فضا قائم ہوئی ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے نور سیٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر صدر مملکت کی خاص توجہ کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں دفاعی شعبے میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی علاقے میں امن و امان قائم کرنے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دشمن کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے خطے میں امریکہ کی حالیہ نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکیوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن ہم کبھی بھی خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں پہل نہیں کریں گے۔

انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پُرفضیلت مہینے کی بدولت اور اس بابرکت مہینے میں روحانیت حاصل کرنے سے اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

فریقین نے اس موقع پر قطر اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کثیر الجہتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

قطری امیر نے رمضان کے مہینے کی آمد پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطے میں تناؤ کو روکنے کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button