مشرق وسطی

شامی افواج نے صوبے حمص پر ہونے والا اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

شیعت نیوز: غاصب اسرائیل کی طرف سے شامی صوبے حمص کے شہر تدمر پر ہونیوالے حملے کو شامی ایئر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی ایئرڈیفنس سسٹم نے تدمر کے علاقوں السخنہ، العامریہ اور التلیلہ میں واقع متعدد فوجی مراکز کو اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنانے کی کوشش پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے داغے گئے متعدد اسرائیلی میزائلوں کو ہوا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ شامی سرزمین پر ناکام بنا دیئے جانے والے اسرائیلی حملے کا مقصد شامی افواج کی ’’تیاس‘‘ ایئربیس کو نشانہ بنانا تھا جو T-4 کے نام سے بھی معروف ہے۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی غاصب اسرائیل کی طرف سے صوبے حمص ہی کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جسے شامی ایئرڈیفنس سسٹم کی طرف سے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ہمیں شامی تیل کی تنصیبات تباہ کرنے کی تربیت دی ہے۔ شامی باغیوں کا اعتراف

دوسری جانب شام کے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ شمال مشرقی شام کے الحسکہ شہر کے جنوب میں نامعلوم افراد نے الحسکہ کے ریشد گاؤں کے نزدیک امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اس گاڑی میں متعدد امریکی فوجی اور کرد ڈیموکرٹک فورس ’’ایس ڈی ایف‘‘ کے عناصر موجود تھے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق امریکہ، ایس ڈی ایف کے مسلح افراد کو فوجی ٹریننگ دے کر ان کی بھرتی کر رہا ہے۔

اس سے پہلے شمال مشرقی شام میں 2 گاؤں کے رہائیشوں نے امریکی فوجیوں کا راستہ روک کے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے سن دو ہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر عالمی اتحاد قائم کیا تھا جبکہ یہ بات اب پوری طرح واضح ہو چکی ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اورعلاقائی اتحادیوں نے خطے میں داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں وہ اسلحہ اور رقوم فراہم کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button