عراق

عراق میں داعش کا سرغنہ گرفتار، ایران مخالف پابندیوں کی مخالفت کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز : عراق کی قومی سیکورٹی ایجنسی نے صوبہ نینوا میں داعش کے ایک سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔دوسری طرف عراقی سنی جماعت کے ممتاز عالم نے مذہبی رہنماؤں سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مخالفت مطالبہ کیا۔

عراقی قومی سیکورٹی ادارے نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش کے ایک سرغنے کو جو بھرتی کے شعبے کا سربراہ ہے، گرفتار کر لیا ہے۔ داعش کا یہ سرغنہ، عراقی شہریوں کے قتل عام اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

درایں اثنا بغداد آپریشنل کمانڈر نے طارمیہ کے علاقے میں داعشی سرغنہ ابو حفصہ کے قتل کی خبر دی ہے۔

عراق نے دوہزار سترہ میں ہی داعش کو دھول چٹا دی تھی تاہم بعض علاقوں میں داعش کے کچھ دہشت گرد عناصر اب بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی بحران ختم، عراق کے نامزد وزیراعظم کی مکمل حمایت کا اعلان

دوسری جانب عراقی سنی جماعت کے ممتاز عالم نے دنیا کے تمام ادیان کے مذہبی رہنماؤں سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مخالفت کے لئے باہمی یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

یہ بات علامہ خالد الملا نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

علامہ خالد الملا نے رمضان المبارک مہینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنی اور شیعہ کے رہنماؤں اور دوسرے ادیان سمیت عیسائی عالم ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کریں۔

الملا نے کہا کہ کوروناوائرس کے خطرہ اور اسی صورتحال میں عدم جمع کی مبنی پر یہ احتجاجی ریلی سائبرسپیس اور سماجی چینلز میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور یورپ کے بہت سارے دینی عالم ، جو اس انسانی ہمدردی کی دعوت میں ہمارے ساتھ رکھتے ہیں ، اس احتجاجی ریلی میں حصہ لے سکتے ہیں تاکہ دنیا کے ذریعہ دینی علماء کی آواز سنی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button