یمن

سعودی جنگی طیاروں کی یمن کے صوبہ الحدیدہ پر بہیمانہ بمباری

شیعت نیوز : یمن کے نہتےعربوں کے خلاف سعودی عرب کی بہیمانہ ، مجرمانہ اور ظالمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں یمن کے صوبہ الحدیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ پر 82 مرتبہ حملہ کیا۔ اس کے علاوہ سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے مآرب پر بھی بمباری کی۔ ابھی تک ان حملوں سے ممکنہ طور پرجانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یمن کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے خلاف کورونا وائرس کے سائے میں سعودی عرب کے بہیمانہ اور ظالمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب نے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یمن کے خلاف ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے علاقے قنبورہ میں سعودی اتحاد کو بڑی شکست

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے ’’ الدحفش‘‘” اور’’ الشجن‘‘” علاقوں پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے چند دن قبل فریب اور دھوکے پر مبنی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ۔

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button