عراق

مصطفی الکاظمی عراق کی موجودہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ عراقی صدر

شیعت نیوز : عراق کے صدر برہم صالح نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ملک کی موجودہ مشکلات سے عبور کرسکتے ہیں۔

عراق کے صدر نے کہا کہ مصطفی الکاظمی اور ان سے پہلے وزارت عظمی کے لئے نامزد ہونے والے باقی افراد میں کافی فرق ہے۔

برہم صالح نے کہا کہ الکاظمی کو تمام گروہوں کی حمایت حاصل ہے۔ الکاظمی ملک کی موجودہ مشکلات سے عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 23 دہشت گرد واصل جہنم

دوسری جانب عراقی ترکمن اسلامی یونین کے سکریٹری جنرل نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دور میں ان پابندیوں کے تسلسل کا مطلب نسل کشی اور ناقابل معافی جرم ہے۔

یہ بات جاسم محمد جعفر البیاتی نے ارنا کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ضروریات، خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہونے والے بچوں اور خواتین کا کیا قصور ہے؟عراقی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی کرنسی کے مقابلہ کرنے کا مطلب مساکین اور ایران کے عوام سے لڑنا ہے اور اس طرح کی اقتصادی جنگیں اقوام متحدہ اور اس کے با اثر ممالک کے خلاف بین الاقوامی جرائم میں شامل ہیں۔

البیاتی نے کہا کہ دنیا کی تمام اقوام اور حکومتوں کو ایسے وقت میں جب کورونا پوری انسانیت کو دھمکی دے رہا ہے، ایران کے عائد محاصرے کے خاتمے کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانیت سے دور اور بلاجواز جنگ قرار دیا جس کا مقصد آزاد قوموں کو ذلیل کرنا، کمزور کرنا اور ان ممالک پر مسائل کو مسلط کرنا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 ء میں کورونا وائرس کا آغاز ہوا جو اب دنیا کے 200 سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 2 ملین افراد اس سے مبتلا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button