دنیا

اسرائیلی ریاست میں کورونا سے ہلاکتیں 126 ہوگئیں۔ 12 ہزار متاثر

شیعت نیوز : اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 126 یہودی آباد کار اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ شب ایک اور مریض فوت ہوگیا جس کے بعد اسرائیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز مزید 154 مریضوں میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا کے 176 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 173 کی درمیانی طبی حالت بیان کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کی حرکتوں کا انکشاف

منگل کی نسبت بدھ کے روز اسرائیل میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں تین اعشایہ نو سات فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم الملحم نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں مزید چھ فلسطینیوں میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ تین نئے مریض القدس اور تین بیت لحم میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 3 سو 75 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق القدس میں قائم المطلع اسپتال میں طبی عملے کا ایک رکن بھی کورونا کا شکار ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی کورونا کا شکار ہوا ہے جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک تیسرے مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

القدس میں مزید تین مریض سامنے آنے یے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے القدس میں فلسطینیوں کے کورونا کے علاج میں مدد کے لیے طبی عملے کے داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button