صیہونی اور سعودی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کی کوشش جاری رکھیں گے۔ حماس

16 اپریل, 2020 21:29

شیعت نیوز : اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ ان کی جماعت اسرائیلی دشمن اور عرب ممالک جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ھنیہ نے بین الاقوامی عرب فورم کے سربراہ معن بشور اور قومی اسلامی کانفرنس کے جنرل سپر وائزر خالد السفیانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں سے بات چیت میں حماس رہنما نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی سازشوں، القدس اور فلسطین میں یہودی آباد کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے حماس رہنما محمد ابو طیر سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن منصوبے سینچری ڈیل اور اس کے مضمرات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

معن بشور اور خالد السفیانی سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ جماعت قیدیوں کےمعاملے کو بین الاقوامی حیثیت دینے کی پوری کوشش کرے گی۔

انہوں نے عرب ممالک، عالم اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کے ہاتھوں مخالف سعودی شہزادوں کےقتل عام کی بازگشت

انہوں نے فلسطینی قوتوں کےدرمیان اتحاد اور مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کوروناکے خلاف کامیابی سے مقابلہ کررہی ہے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز ایک اخباری بیان میں حماس کے ترجمان عبدالطیف قنوع نے کہا کہ السنوار کے قدم کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار اسرائیلی حکومت کی سنجیدگی اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے فیصلے پر ہے۔

قنوع نے کہا ’’اس طرح کے حساس اوقات میں قیدیوں کا مسئلہ تحریک کی قیادت کی اولین ترجیح ہے اور السنوار کا اقدام نظربندوں کی رہائی کے لئے انسانی جہت کی نمائندگی کرتا ہے‘‘

حماس کے سینئر عہدیدار مشیر المصری نے  کہا کہ انکی تحریک نے متعدد ٹرمپ کارڈ رکھے ہوئے ہیں  اور انہیں کسی بھی آنے والے تبادلہ معاہدے میں قابض رہنماؤں پر مزاحمت کی شرائط کو منوانے  کے لئے دباؤ ڈالنے کیلئے  استعمال کریں گے۔

مصری نے مزید کہا کہ ہم قیدیوں کی تبادلہ کے اقدام کے لئے اپنی تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں  ، اور دشمن کی تمام تر کوششیں اسیر فوجیوں کی آزادی کے لیے ناکافی ہیں۔

3:32 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔