اہم ترین خبریںسعودی عرب

محمد بن سلمان کے ہاتھوں مخالف سعودی شہزادوں کےقتل عام کی بازگشت

اطلاعات یہ ہیں کہ سابق ولی عہد شہزادہ نائف سمیت سعودی بادشاہ کہ بھائی اور بھتیجوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا جاچکا ہے

شیعت نیوز: امریکی جریدے نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب میں حکمران آل سعود خاندان سے تعلق رکھنے والے 150 سعودی شہزادوں کو کرونا وائرس کا مرض لاحق ہوچکا ہے ۔ تاہم اس وائرس میں مبتلا شہزادوں کے ماسوائے گورنر ریاض کے کسی کا نام بھی سامنے نہ اسکا جس پہ سعودی حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی آڑ میں محمد بن سلمان اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگا رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرمولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ گرفتار

اطلاعات یہ ہیں کہ سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سمیت سعودی بادشاہ کہ بھائی اور بھتیجوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور انکو کرونا وائرس کی وبا کا شکار قرار دے کر قتل کیئے جانے کے امکانات روز بروز قوی تر ہوتے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5829سے تجاوز کر گئی

سعودی عرب کہ واقفاں حال کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ردعمل و بغاوت سے بچنے کےلیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اسوقت نو تعمیر شدہ جزیرہ نیوم منتقل ہوگیا ہے جبکہ سعودی دارلخلافہ ریاض ، جدہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، طائف سمیت دیگر اہم شہروں میں آرمی ٹینکس اور جوانوں نے پوزیشنز سنبھال لی ہیں جبکہ شیعہ نشین علاقوں قطیف ، الاحساء سمیت اہم مقامات میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: سعودی عرب کے بگڑتے حالات، محمد بن سلمان کےحوالے سےنامور صحافی ہارون الرشید کےتہلکہ خیزانکشافات

یہ خبرلازمی پڑھیں: سعودی ولیعہدمحمد بن سلمان کی دبئی کی 11سالہ شہزادی کیساتھ زبردستی شادی کی کوشش کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ خبرلازمی پڑھیں: سعودی عرب میں پھر بغاوت، سعودی ولی عہد نے بچاؤ کے لئے فوج طلب کر لی

متعلقہ مضامین

Back to top button