شہید قاسم سلیمانی (SQS)یمن

قاسم سلیمانی کو شہید کر کے بھی امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ انصاراللہ

شیعت نیوز : یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سابق کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سابق نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی خطرے سے دوچار ہو گئی۔

انہوں نے شام اور یمن میں مزاحمتی فورسز کو حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ہم نے اپنے دو اہم کمانڈروں کو کھو دیا لیکن ان کی شہادت سے امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے جیزان میں متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کردیا

واضح رہے کہ امریکی دہشت گردوں نے 3 جنوری 2020 کو جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائیرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب جنگ بندی کے دعووں کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اہلکاروں کی بمباری میں متعدد مکانات تباہ اور کافی جانی اورمالی نقصانات ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے شہید ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے آج علی الصبح شمالی صعدہ کے ’’باقم‘‘ نامی علاقے پر بھی متعدد بار بمباری کی۔

انہوں نے کہا سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے دنیا بھرکے متحارب گروہوں سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور سعودی حکام نے یمن پر جاری حملوں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button