اہم ترین خبریںمقالہ جات

اوریا مقبول جان کو ابو بصیر بیت المقدسی کا کھرا اور دلچسپ جواب

جس نے اسد اللہ اور اسد رسولہ حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کو وحشی نامی غلام سے شہید کروا کر ان کا کلیجہ دانتوں میں پکڑا تھا؛ اور جہاد النکاح کے ذریعے لوگوں کی ناموس سے کھیل کر اور محصنہ عورتوں کے لئے بھی جہاد النکاح کو جائز کرکے

شیعت نیوز: ایران نے عراق اور شام کو تمہارے آقاؤں یعنی یہود و نصاریٰ کے حلق سے نکال کر نجات دلائی؛ ظلم تو تمہارے ہم مشربوں نے کیا: بچوں سے لے کر عورتوں تک کے سر قلم کرکے اور سروں کو نیزوں پر اٹھا کر، شام کا دفاع کرنے والے سپاہیوں کے سینے چیر کر ان کے کلیجے نکال کر چباکر اور جنگ احد میں بنی سفیان کی خونخوار اور مشہور بیوی کی روایت کو زندہ کرکے، جس نے اسد اللہ اور اسد رسولہ حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کو وحشی نامی غلام سے شہید کروا کر ان کا کلیجہ دانتوں میں پکڑا تھا؛ اور جہاد النکاح کے ذریعے لوگوں کی ناموس سے کھیل کر؛ اور محصنہ عورتوں کے لئے بھی جہاد النکاح کو جائز کرکے۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول کے آئیڈیل ترکی میں کورونا کے سبب1296ترک شہری ہلاک

امریکہ اور اسرائیل کو شام اور عراق میں تمہارے ہم عقیدہ تکفیریوں کی شکست پر بہت دکھ ہے اور تمہیں بھی بظاہر بہت زيادہ دکھ ہے؛ یہاں تک کہ وحشی قاتلوں کی شکست تمہارے لئے بھلانا ہی ناممکن ہے تو تمہارے اور یہود و نصاریٰ کے اس مشترکہ دکھ کا مطلب کیا ہوسکتا ہے؟ کیا ہمارا یہ حق نہيں بنتا کہ تم سے پوچھیں کہ جناب یہود و نصاریٰ کے ساتھ تمہارا رشتہ کتنا گہرا ہے تمہارا دکھ اور تمہاری خوشی کیوں مشترکہ ہے؟ تمہارا دشمن کیوں ایک ہے؟ تم بھی ایران اور شیعہ کے دشمن اور یہود و نصاری بھی ایران اور شیعہ کے دشمن، ایسا کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتے توسیع کا اعلان

تم جو ایران میں کورونا کے پھیلاؤ پر جش منا رہے ہو اور قرنطینہ میں بیٹھنے پر اپنی مجبوری تمہیں اپنے موٹے مغز کی وجہ سے نظر نہیں آرہی ہے تو یقینا ایران کی ترقی سے تمہیں دکھ پہنچتا ہوگا اور ہم بھی یہاں تمہیں اسی قسم کا دکھ پہنچانا چاہیں گے

😕 کورونا کا مقابلہ ایران نے کسی بھی بھی بیرونی ملک کی مدد کے بغیر کورونا کا مقابلہ کیا ہے اور آج عالمی سطح پر کورونا کا مرکز یورپ ہے جو بہت تیزی سے تمہارے اور تمہارے آقاؤں کے آقا جناب امریکہ میں منتقل ہورہا ہے

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے اہم رہنما اور مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس سے جابحق

۔? ایران جو ابتدا‏ میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے چین کے بعد دوسرا ملک تھا اور تمہارے انگریز آقا برطانیہ اور سعودی آقا بھی ایران میں کورونا کے آنے پر اس ملک کو تمہاری طرح طعنے دے رہا تھا، آج اس کا وزیر ا‏عظم کورونا میں مبتلا ہے اور تیزی سے ایران سے سبقت لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور ایران امریکہ، اٹلی، چین، سپین، جرمنی اور فرانس اس دوڑ میں کافی آگے ہیں وہی جو تکفیریوں اور تکفیریوں کے سعودی اور نہیانی سرغنوں کے ولی النعمہ سمجھے جاتے ہیں اور جنہوں نے شام اور عراق کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ تم جیسوں کے چولہے گرم رکھنے والوں کے سب سے بڑے چوہدری اور مائی باپ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 614,000 سے بڑھ چکی ہے (15 اپریل تک) اور تم جس ترکی کی تسبیح پڑھتے ہو، تکفیریوں کو شام میں داخل کرنے والا، شام میں اسلحہ، فوج اور دہشت گرد بھیجنے والا، اسرائیل کو طبی امداد دینے والا آج خود کرونا کا شکار ہے جس میں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد ایران سے اوپر جارہی ہے ۔۔۔ اوریا مقبول جواب دو ایران پر کرونا کا عذاب کہنے والے امریکہ, سعودیہ اور ترکی پر کس کا عزاب آیا

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے حماس رہنما محمد ابو طیر سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

۔? ایران اپنے اندرونی طبی انتظامات کی بدولت کورونا پر قابو پا کر اس وقت ساتواں ملک ہے اور مریضوں کی صحتیابی کے لحاظ سے چین کے بعد دوسرا ملک ہے۔ اور آج جبکہ امریکہ اور یورپ ـ جن کی پوری سائنسی ترقی جنگی اوزاروں اور ہارڈ ٹیکنالوجی پر خرچ ہوچکی تھی ـ عالمی طاقتوں کے لحاظ سے اپنی ساکھ تباہ کروا چکے ہیں اور کورونا کے بعد بننے والے عالمی نظام میں انہیں بمشکل بڑی طاقتوں کی حیثیت سے دیکھا جاسکے گا ـ آج طبی سائنسز میں عالمی طاقت بن کر ابھر رہا ہے گوکہ آپ جیسوں کے لئے بہت دکھ کی بات ہے۔۔۔۔ مر جاؤ تم لوگ اپنے غصے سے

۔? کرونا آنے کے بعد نے کے ان چند دنوں میں ایران نے طبی سائنسز میں سالوں کا سفر دنوں میں طے کرکے بایولاجیکل وارفیئر کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت حاصل کرلی ہے؛ کیونکہ خدشہ یہ بھی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ پر خوش ہونے والوں کے یہودی اور نصرانی آقاؤں نے ایک سازش کے تحت اس وائرس کو تمہارے کسی تجربہ گاہ میں تیار کرلیا ہو اور تم جیسے کرائے کے گماشتوں کے توسط سے ایران اور چین میں پھیلا دیا ہو! [حسد ایمان کو کھا جاتا ہے جیسے کہ آگ خشک لکڑی کو جلا دیتی ہے۔۔۔ حدیث رسول(ص)]

یہ بھی پڑھیں: کرونا اور اوریا کا رونا

۔? ایران نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے تمام وسائل خود تیار کرلئے ہیں اور آج یہاں کے رضاکار بسیجی طلبہ نے ان وسائل کی ایک بڑی کھیپ سعودیوں کے آقا امریکہ میں علاج معالجے سے محروم مستضعفین کی امداد کے لئے امریکہ بھجوائی ہے

۔? وینٹی لیٹرز، ڈائیگنوزنگ کِٹ، مختلف قسم کی مؤثر دوائیں، نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے بنے ہوئے ماسک، معالجین اور ادارہ صحت کے تمام کارکنوں کے لئے حفاظتی یونیفارم وغیرہ وغیرہ ان ہی دنوں کی کاوشیں ہیں۔ زندہ قومیں بلائیں آنے سے مرتی نہیں بلکہ آفتوں کا سد باب کرتی ہیں اور دنیا میں نام پیدا کرتی ہیں اور ایرانی قوم بھی اپنے مکتب کی برکت سے ایسی ہی ایک قوم ہے۔ "مُت بِغَیظکَ”؛ بدبخت ہیں وہ قومیں جن کے ابلاغی اداروں میں نظریہ پردازی کا منصب اوریا جیسوں کے پاس ہو وہاں وہ عوام کو اس قدر اختلافات اور فتنوں میں الجھائے رکھتے ہیں کہ بیچاری قوم کو پتہ ہی نہیں چل پاتا کہ آفت جو آئی تھی کہاں سے آئی تھی اور کب اور کیسے یا کیوں گئی؟ اور اسے ملک سے دور کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے تھا جو نہیں کیا جاسکا؟

یہ بھی پڑھیں: ایران دو وائرس کورونا اور پابندیوں کا شکار ہے، یورپی ممالک میں ایک ہی وائرس ہے۔ روحانی

? پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ سے انسانوں کو دکھ ہے اور پاکستان ایران کا پڑوسی اسلامی ملک ہے لہذا کوئی بھی یہ تصور نہیں کرتا کہ اوریا جیسے جاہل اس ملک کی ترجمانی کررہے ہیں لہذا پاکستان میں موجودہ نقائص کی نشاندہی کے بجائے ہم پاکستانی حکام کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں توفیق دے کہ وہ بھی تم جیسی جہالتوں میں پڑ کر دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے عوام کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کریں؛ ایران اور چین کے نہایت بیش بہاء تجربات سے استفادہ کریں اور ان کے وسائل کو بروئے کار لا کر اپنی کمیاں بھی پوری کریں اور حیاتیات کے میدان میں ان ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کریں۔ کیونکہ شاید اگلا زمانہ حیاتیات کی ترقی کی دنیا ہے۔ جہاں تک جاہلوں کا تعلق ہے تو حکومت پاکستان خود ہی ان کا منہ بند کرے کیونکہ یہ لوگ کورونا سے بدتر ہیں، جو نفرت کا وائرس پھیلانے میں مصروف ہیں، یقینا تیل کے کنؤوں پر نظریں جما کر ہر موضوع پر علم جھاڑنے والے جاہل اور منافرت کو فروغ دے کر دشمنان پاکستان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے قوم کو حصوں بخروں میں بانٹنے والے سازشی پاکستان کے دشمن ہیں جو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ان کی ہرزہ گوئیوں کی وجہ سے ان ہزاروں رضاکاروں کے حوصلے پست پڑ سکتے ہیں جو پاکستان کے طول و عرض پر طبی عملے کا ہاتھ بٹا کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سد باب کررہے ہیں؛ وہی کرونا وائرس جس کے خوف سے گھر میں دبکنے کے باوجود ابو جہل کے وارثوں کو ابھی تک نظر ہی نہیں آیا ہے!

بقلم: ابو بصیر بیت المقدسی

متعلقہ مضامین

Back to top button