دنیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کی حرکتوں کا انکشاف

شیعت نیوز : کچھ مہینے پہلے کی بات ہے کہ اسرائیل کے چینل-12 نے خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ تامیر پیڈرو کا انٹرویو کیا جس میں پیڈرو نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ کبھی کبھی موساد مجرم تنظیموں اور مافیا کی طرح کام کرتی ہے۔

اس انٹرویو پر اسرائیلی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ عبوری وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک بیان جاری کرکے پیڈرو کی جانب سے کہی باتوں کی تردید کی تھی۔

تاہم اب لگتا ہے کہ نیتن یاہو نے جو بیان جاری کیا تھا وہ صحیح نہیں تھا بلکہ پیڈرو کی بات درست تھی۔ پیر کو اسرائیلی فوج سے وابستہ نشریاتی ادارے نے اسرائیلی سیکورٹی وزیر نفتالی بنیت کا انٹرویو کیا جس میں کورونا وائرس کے مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے وسائل کی شدید کمی کے بارے میں بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کسی بھی وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کے لئے تیار ہے۔ شیخ نعیم قاسم

پیر کو اپنی رپورٹ میں ہارٹض اخبار نے لکھا کہ اس گفتگو میں اینکر نے پوچھا کہ اسرائیلی اسپتالوں میں استعمال کرنے کے لئے کیا موساد دنیا کے ممالک میں دواؤں اور طبی وسائل کی چوری بھی کرتی ہے؟ تو جواب میں بنیت نے کہا کہ ظاہر ہے میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا لیکن ہم سب بہت جارحانہ اور موثر طریقے سے کام کر رہے ہیں اور آپریشن پورا کرنے کے لئے ہر حربے کا استعمال کر رہے ہیں۔

بنیت نے کہا کہ اس کام کے لئے ہم نئے نئے طریقے تلاش کر لیتے ہیں۔

ایک ہفتے پہلے خفیہ ایجنسی موساد نے کورونا ٹیسٹ کٹس کی بڑی کھیپ ایک خفیہ مشن کے ذریعے حاصل کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ خلیج فارس کا ایک عرب ملک ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات اس میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اس مشن کے ذریعے 5 لاکھ کٹس حاصل کی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ طبی وسائل کا بندوبست موساد کر رہی ہے بلکہ اس سے پہلے ایک عرب ملک سے موساد نے وینٹیلیٹر مشینیں بھی اسرائیل پہنچائی ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلیویژن چینل کان نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل 10 ہزار وینٹیلیٹر مشینیں خریدنا چاہتا ہے۔ اسرائیل کے پاس اس وقت 3 ہزار وینٹی لیٹر مشینیں ہیں لیکن تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے مد نظر اسرائیل کو زیادہ تعداد میں وینٹی لیٹر مشینوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بشکریہ
رای الیوم

متعلقہ مضامین

Back to top button