ایران

امریکہ نے نشہ چھوڑنے کا اچھا موقع گنوا دیا۔ محمد ظریف

شیعت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف نے پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کےخلاف مقابلہ کرنے میں ایرانی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ-19 امریکہ کیلئے پابندیوں کے نشے کو چھوڑنے کا اچھا موقع تھا۔

محمد جواد ظریف نے پیر کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود، اپنے انسانی وسائل اور غیر ملکی دوستوں کی مدد کی بدولت کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے میں قابل قدر پیشرفت کی ہے۔

محمد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ کوویڈ-19 امریکہ کیلئے پابندیوں کے نشے کو چھوڑنے کا اچھا موقع تھا؛ لیکن وہ اب ہمارے لوگوں کی یادوں میں بدنام رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دو وائرس کورونا اور پابندیوں کا شکار ہے، یورپی ممالک میں ایک ہی وائرس ہے۔ روحانی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف نے اس سے پہلے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکی لالچ کے خلاف عالمی اخلاقی اقدار کی فتح کیلئے پوری دنیا کو امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے اور اس کے جنگی جرائم میں شریک نہ ہونے کی ضرورت ہے۔

محمد ظریف نے کہا کہ پابندیوں کے نشے میں دھت امریکی حکومت، کورونا وائرس کے خلاف ایرانی کوششوں پر نقصان پہنچنے کیلئے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر اور زیادہ زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہماری حکومت کی پالیسی اپنے عوام کی صحت کا تحفظ ہے کیونکہ عوام کا تحفظ سب سے ضروری بات اور ہماری ترجیحات کا سرفہرست ہے۔

ظریف نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک جو اس وبائی مرض کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ادویات اور طبی سہولیات اور ساز و سامان کو آسانی سے خرید نہیں کرسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا اور بائیکاٹ کا امتزاج، بحران کے انتظام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کے تعاون کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button