یمن

یمن پر 72 گھنٹوں میں سعودی عرب کے 100 حملے، سعودی ڈرون تباہ

شیعت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 100 بار حملے کئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف اور صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سب سے زیادہ حملے کئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد نے زمینی حملے بھی کئے۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت اویس قرنی ؓ کے افکار کا وارث یمن

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران سیکٹر کی جانب سے سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی ناکام بنادی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے علاقے خب الشعف اور صوبہ مآرب کے صرواح میں سعودی جارحین کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے انھیں شکست سے دوچار کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے آج صبح نجران سیکٹر سے البقع کی جانب پیشقدمی شروع کی تھی تاہم انہیں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کے سامنے پسپا ہونا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوس کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے جارح سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر رازح میں مار گرایا گیا ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے یمن کے 3 صوبوں البیضاء ، مآرب اور تعز پر حملہ کیا لیکن یمنی جوانوں نے اس کا دندان شکن جواب دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button