اہم ترین خبریںپاکستان

قرنطینہ سینٹر پشاور میں موجود 152زائرین کورونا سے کلیئرقرار،گھر روانہ

صوبائی وزیر سلیم خان جھگڑا اور ڈپٹی کمشنر علی محمد اصغر نے صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کی خدمت میں تحائف پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے قرنطینہ سے رخصت کیا۔

شیعت نیوز: پشاور قرنطینہ سنٹر میں موجود 152 زائرین کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر گھروں کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ دوران پور پشاور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں مقیم 152 زائرین کو کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹو آنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سیلم خان جھگڑا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، اسسٹنٹ کمشنر احتشام الحق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء زاہد علی اخونزادہ، ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر اور قرنطینہ انچارج تاشفین حیدر سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی سطح پر کورونا کے متاثرین کی درست معلوم میسرنا ہوناسوالیہ نشان ہے، علامہ ساجد نقوی

صوبائی وزیر سلیم خان جھگڑا اور ڈپٹی کمشنر علی محمد اصغر نے صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کی خدمت میں تحائف پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے قرنطینہ سے رخصت کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button