دنیا

شبیہ رسول خدا ؐ حضرت علی اکبر علیہ السلام کا یوم ولادت مبارک ہو

شیعت نیوز : شیعت نیوز نیٹ ورک کی ٹیم شبیہ رسول حضرت علی اکبر علیہ السلام اور روز نوجوان کی مناسبت سےاپنے قارئین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

11 شعبان المعظم فرزند ارجمند حضرت امام حسین (ع) شبیہ رسول خدا (ص) حضرت علی اکبرعلیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔

حضرت علی اکبرؑ 11 شعبان 33 ہجری کو مدینے میں پیدا ہوئے۔ آپ حضرت امام حسین علیہ السلام کے بڑے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام لیلی بنت ابی مرۃ مشہور ہے۔ حضرت امام حسین(ع) کے اس فرزند کا لقب اکبر اور کنیت ابو الحسن مذکور ہے۔

گیارہ شعبان کو مولا امام حسین ؑ کے گھر اس مولود باعظمت کی ولادت باسعادت ہوئی ہے، جو تلاوت کر رہا ہوتا تو لوگ یوں سمجھتے کہ سید الانبیاء (ص) تلاوت کر رہے ہیں، جو اگر بولتا تو جن لوگوں نے سید الانبیاء کی آواز کو سنا ہوا تھا، انہیں یوں لگتا کہ اللہ تعالٰی کا نبی حضرت محمد مصطفٰی (ص) بول رہا ہے۔ آج اس مولود کی ولادت کا دن ہے جو امام حسین ؑ کی آنکھوں کا نور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں امریکی تنصیبات ہمارے نشانے پر ہوں گی۔ ایران

گیارہ شعبان فرزند ارجمند حضرت امام حسین (ع) حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پرعالم اسلام میں جشن و سرور کا ماحول ہے اور سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں، مقدس مقامات ، مختلف عمارتوں اور سڑکوں کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

اس دن کو یوم نوجوان کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

یہ روز نوجوانوں کے لئےتجدید عہد کا دن ہے کہ وہ حضرت علی اکبر(ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین مبین اسلام اور معاشرے کے محروم اورغریب طبقے کی خدمت کر سکیں۔

ایران، عراق،پاکستان، بھارت، لبنان اورشام سمیت بہت سے ملکوں میںگیارہ شعبان فرزندسید الشہداء ؑ حضرت علی اکبر علیہ السلام کا یوم ولادت پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button