مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ فلسطینی تنظیموں

شیعت نیوز: فلسطینی کی مزاحتمی تنظیموں نے غزہ پٹی کے لیے میڈیکل آلات اور دواؤں کی ترسیل کے معاملے میں اسرائیلی بلیک میلنگ کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کا معاملہ حل ہونے کی صورت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی دوائیں اور آلات غزہ پٹی بھیجنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں فلسطینی اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی اس درخواست کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے طبی امداد کی ترسیل کو صیہونی فوجیوں کے معاملے سے مشروط کرنا انتہائی گھناؤنی بلیک میلنگ ہے اور ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنت نے غزہ پٹی کے لیے کورونا وائرس سے مقابلے کی غرض سے ضروری امداد کی ترسیل کو دو لاپتہ اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔ مذکوردہ دودنوں اسرائیلی فوجی سن دوہزار چودہ میں عزہ پٹی کے خلاف جارحیت کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس اپنے وطن کی مٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ موسیٰ ابو مروزوق

اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے مکینوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

اُدھر المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق حماس کے ایک رہنما یحی السنوار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ ناپاک سینچری ڈیل کے اعلان کے وقت سے معطل ہے۔

انہوں نے کورونا کے بحران کے دوران سن رسید اور بیمار قیدیوں کی رہائی کو انسانی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق اسرائیلی قیدیوں پر بھی ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مقابلے کی غرض سے عالمی برادری سے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button