یمن

سعودی عرب کی الحدیدہ میں جنگ بندی کی ایک سو آٹھ بار خلاف ورزی

شیعت نیوز: یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے کرائے کے ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں ایک سو آٹھ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر دسیوں مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جاسوس طیاروں نے بھی الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور جاسوسی پروازیں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کو خیالی پلاؤ پکانے کے بجائے یمنی عوام کی مزاحمت پر توجہ دینی چاہیے۔

ریاض اور صنعا کے وفود کے درمیان سوئیڈن میں ہونے والے جنگ بندی سمجھوتے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد روزانہ کی بنیاد پر اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔

الحدیدہ بندرگاہ، یمن کے لئے بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد کا واحد راستہ ہے ۔

یمن امن مذاکرات کا چوتھا دور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارتین گریفیتس کی صدارت میں چھے دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو اسٹاک ھوم میں شروع ہوا تھا جو تیرہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں الحدیدہ میں جنگ بندی سمجھوتے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اب تک یمن میں جنگ بندی کے لئے کئی اقدامات انجام پا چکے ہیں تاہم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی خلاف ورزیوں کی بنا پر ہر بار ناکام ہو جاتے ہیں ۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی اوردسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button