یمن

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مقابلے میں سعودی پائلٹوں کو رہاکرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصار اللہ

شیعت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک الحوثی نے تحریک انصار کے بارے میں ایران اور حزب اللہ لبنان کے موقف کی قدردانی کی اور کہا کہ انصار اللہ سعودی عرب میں گرفتار کچھ فلسطینیوں کی رہائی کے مقابلے میں سعودی اتحاد کے قیدی دو پائلٹوں میں ایک کو رہا کرنے کو تیار ہے۔

انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمنی قوم کی بے نظیر مزاحمت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کو حقیقی شکست کا مزہ مل گیا ہے۔

انہوں نے سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے مقابلے میں یمن کی پانچ سالہ مزاحمت اور پائمردی کی مناسبت پر اپنے خطاب میں یمنی قوم کی مزاحمت کو ملک کی تاريخ میں بے نظیر مزاحمت قرار دیا اور کہا کہ ملت یمن کی پائمردی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی اتحاد کے پھر حملے،سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا

تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی اتحاد سے عملی طور پر حملے بند کرنے اور یمن کا محاصرہ ختم کرنے کی درخواست کی اور سعودی اتحاد کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام شکستوں کے بعد جارحیت کا جاری رہنا، تم کو اپنے منحوس اہداف کے حصول سے باز رکھے گا اور تم کو شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

سید بدر الدین الحوثی نے یمن کی فوجی توانائیوں میں اضافے پر تاکید کی اور کہا کہ آج یمنی قوم پیشرفتہ فوجی توانائیوں کی حامل ہے اور محاصروں نیز سخت اقتصادی حالات کے باوجود بیلیسٹک میزائلوں اور ڈرون سمیت مختلف قسم کے ہتھیاوروں کو بنانے کی توانائی حاصل کر لی ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب میں سیاسی بحران اور سعودی اتحاد کو ہونے والے بڑے اقتصادی نقصانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، اسرائیل کے بجائے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وحشی اور بے رحم نمونے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button