اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان قرنطینہ سینٹرمیں ایم ڈبلیوایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، ڈپٹی کمشنرکا تعاون پر شکریہ

کیمپ انچارج ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے ''شیعت نیوز'' کو بتایا کہ ایم ڈبلیوایم روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور طلاب کو جن چیزوں ضرورت ہوتی ہے اُن تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ پانچویں روز میں داخل ہو گیا، کیمپ کے پانچویں روز بھی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور وحدت یوتھ کے برادران کیمپ میں موجود رہے، پانچویں روز بھی ہزاروں روپے کی اشیائے ضرورت زائرین میں تقسیم کی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے انتظامات اور اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 640زائرین کوروناوائرس سے کلیئر قرار، گھروں کو روانہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے جانے والے امدادی کیمپ میں پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر رہنماؤںسے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین کی زائرین کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ملتان انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کی زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔علامہ اقتدار نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مسائل کی جانب متوجہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھوانےکیلئےتعاون پر اتفاق

کیمپ انچارج ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے ”شیعت نیوز” کو بتایا کہ ایم ڈبلیوایم روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور طلاب کو جن چیزوں ضرورت ہوتی ہے اُن تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ امدادی کیمپ میں وحدت یوتھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے اسکائوٹس بھی موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لواحقین کو گائیڈ کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سنٹر کے اندر پیش آنے والی صورتحال کو بھی مانیٹر کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button