عراق

عراق: الجبانیہ فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مرحلہ شروع

شیعت نیوز: ذرائع ابلاغ نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے الحبانیہ فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی خبر دی ہے۔حشد الشعبی کی کارروائی میں داعش کے دو سرغنوں سمیت تین دہشت گردہلاک ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی الجبانیہ فوجی چھاؤنی کے اینٹری گیٹ کے سیکورٹی ٹاور پر تعینات امریکی فوجیوں نے اس چھاؤنی کو خالی کر دیا ہے ۔ اس سے قبل امریکی فوجیوں نے گذشتہ جمعرات کو صوبہ الانبار کے القائم شہر میں اپنے فوجی اڈے کو خالی کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خفیہ ٹھکانے پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری، دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی عوام اور بہت سے حکام عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے اس ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلاء کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے دو سرغنوں سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد ایک خود کش کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کہ حشد الشعبی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے۔

تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز اور رضاکارفورس حشدالشعبی کے جوانوں نے ملک بھرسے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button