اہم ترین خبریںعراق

منگل کو علی الصبح عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز:مقاومت اسلامی عراق نے منگل کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر حملے کے لئے پہلی مرتبہ "الارفد” نامی ڈرون طیارے کو استعمال کیا گیا ہے۔

جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور اسرائیل بڑے حملوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں، یمنی فوج کا انتباہ

اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایلات میں دفاعی سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حملوں کے ردعمل میں صہیونی تنصیبات پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

تنظیم نے کئی مرتبہ اپنے بیانات میں حملوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button