اہم ترین خبریںعراق

اربعین مشی کا پر شکوہ انعقاد ایران اور عراق کی ترجیح ہے، ایرانی سفیر

شیعیت نیوز: عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراق کے شہر زرباطیہ کی سرحد پر عراقی وزیر داخلہ کے مشیر کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں کہا کہ پچھلے سال اربعین حسینی کی مشی کے انتظامات کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل رہی۔

جو کہ ایرانی اور عراقی حکام کی مشترکہ انتھک جد و جہد اور اس کانگرس کی فعالیت کے رہین منت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کے ایام میں ٹریفک حادثات کو کم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے جیسا کہ نائب وزیر نے بتایا کہ ان راستوں پر بہتر راہنمائی کے لئے سائن بورڈوں کی تنصیب پر کام کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک مستحسن اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراقی مزاحمت کا ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر زائرین مہران کراسنگ سے سفر کرتے ہیں، جس کے لیے یقینی طور پر اربعین حسینی کے دنوں میں بہتر سہولیات بشمول پبلک سینیٹری، کولنگ شیڈ اور پانی اور برف ذخیرہ کرنے کے وسائل کی ضرورت ہے جن کا انتظام فریقین کے درمیان ہم آہنگی اور تعامل سے کیا جاتا ہے۔

عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ عراقی فریق کے تعاون سے مہران کی سرحد پر برف کا ایک شیڈ قائم کیا جائے گا۔

تاہم پچھلے سالوں کی نسبت امسال بہتر اربعین کے لئے درکار وسائل اور انتظامات کا فریقین کو جائزہ لینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button