کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی

شیعت نیوز: قم کے ایک دینی مرجع آیت اللہ نوری ہمدانی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں ہے اور اس صورت ميں عوام کو متعلقہ حکام کے دستوارات پر عمل کرنا چاہیے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی جان اور دوسروں کی جان کی حفاظت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی
کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ہمہ گیر بیماری سے نجات پانے کے سلسلے میں دعا اور توسل کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کے حکام کے دستورات اور سفارشات پر عمل کرنا ضروری ہے اور موجودہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام اپنے گھروں میں قیام کریں اور غیر ضروری سفر کے لئے گھر سے باہر قدم نہ رکھیں۔
دوسری طرف ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کورونا کی بیماری، ایک عالمی موضوع میں تبدیلی ہوگئی ہے، کہا کہ سبھی حکومتوں اور قوموں کو کورونا سے مقابلے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کی شام تیونس کے صدر قیس سعید سے ٹیلیفونی گفتگو میں تیونس کے قومی دن اور صدر بننے کے پر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج انسانوں کی جانب کی حفاظت اور اس بیماری سے مقابلے کے لئے دنیا میں مشترک تعاون اور اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی حکومت نے اس بیماری کے سخت ہونے کی حالت میں ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیوں کو شدید کر دیا ہے، کہا کہ دواؤں، انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران کے بینکنگ رابطے میں خلل پیدا کرنا، انسانی ضوابط اور اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف ہے۔
تیونس کے صدر مملکت قیس سعید نے اس ٹیلیفونی رابطے میں علاقائی، عالمی اور عالم اسلام کے بارے میں ایران کے موقف کی قدردانی کی۔