دنیا

ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ سینیٹر الھان عمر

شیعت نیوز: مسلمان امریکی سینیٹر الھان عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کی امریکی پالیسی کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں جاناامام موسیٰ کاظم ؑ کا امتیازہے،علامہ ساجد نقوی

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینوسوٹا سے سال 2019ء میں منتخب ہونے والی مسلمان سینیٹر الھان عبداللھی عمر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایران کے اندر کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے باوجود امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے باجود اقتصادی پابندیوں کا برقرار رکھا جانا "انتہائی” ظالمانہ اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی عوام ، حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ صدر روحانی

مسلمان امریکی سینیٹر الھان عمر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے باعث ہر 10 منٹ میں ایک شخص جانبحق اور ہر گھنٹے میں 50 افراد انفیکٹ ہو جاتے ہیں جبکہ اس صورتحال میں ایران پر اقتصادی پابندیوں کا برقرار رکھا جانا ایک انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی طرف سے سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے تمام اداروں کے سربراہوں کے نام ایک خط تحریر کیا گیا تھا جس میں ایران کے اندر کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں امریکی اقتصادی پابندیوں کو بڑی رکاوٹ قرار دے کر مطالبہ کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس پر امریکی صدارتی امیدوار اور پاکستانی سیاسی قیادت سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے ایران سے اقتصادی پابندیوں کے اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ ایران میں کورونا کے باوجود اقتصادی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button