دنیا

اسرائیلی حکومت کو اب پتہ چلے گا کہ محاصرہ اور ناکہ بندی کیا ہوتی ہے؟

شیعت نیوز: اسرائیل کے ایک سینئر صحافی اور مقالہ نگار جدعون لیوی نے ہارٹض اخبار میں اپنے مقالے میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس سے ہمیں یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کا محاصرہ اور ناکہ بندی کرکے وہاں کے رہنے والوں کی زندگی کس طرح جہنم بنا دی ہے۔

لیوی نے لکھا کہ بس ایک دو دن کی بات ہے، پورا اسرائیل، غزہ پٹی کی طرح ناکہ بندی کی حالت میں چلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل: کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انہوں نے آگے لکھا کہ فلسطینی اسی طرح کے حالات میں کئی عشروں سے زندگی گزار رہے ہیں، ذرا غزہ کے بارے میں سوچئے، جہاں گزشتہ 14 سال کے اندر نوجوانوں اور بچوں نے آسمان میں ایک بھی مسافر طیارہ نہیں دیکھا اور وہاں کا کوئی بھی شخص چھٹیاں گزارنے کے لئے ہوائی سفر پر نہیں گیا، وہ اس کا خواب بھی نہيں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی مدد سے لبنان میں قید اسرائیلی جاسوس فرار

اسرائیلی صحافی نے لکھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اب دنیا ختم ہونے والی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے ایک ہفتے کے لئے لوگوں سے کہا ہے کہ گھروں میں رہیں اور صرف دوا اور غدائیں اور کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لئے ہی باہر نکلیں۔

دوسری جانب صیہونی ریاست نے ’’کورونا‘‘ وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی کابینہ نے ملک بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کےاجلاس میں اندرون ملک اسرائیلیوں کی نقل وحرکت محدود کرنے اور ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے اور ہرقسم کی تفریحی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند کردی ہیں۔ فی الحال یہ پابندیاں سات روز کے لیے ہیں مگر ان میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 537 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button