دنیا

سینیٹر برنی سینڈرز کا ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اُٹھانے کا مطالبہ

شیعت نیوز: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ریاست ورمونٹ کے پارلیمانی رکن اور وہاں رواں سال میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار برنی سینڈرز نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور چین کا ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو منسوخ کر دیئے جانے کی ضرورت پر زور تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سائنس و میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ادویات اور میڈیکل آلات کی فروخت کے سلسلے میں واشنگٹن کی مشکل ترین شرائط کے باعث ایران کے لئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی ہو رہی ہیں۔

دوسری طرف چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن اس غلط راستے کو جاری رکھنا چاہے گا تو بیجنگ نئے اقدامات کرے گا۔

بدھ کو بیجنگ کا یہ ردعمل، امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو ، چینی وائرس اور ووہان وائرس کا نام دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

تقریبا ایک ہفتے قبل چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین میں منتقل اور پھیلایا گیا ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تشہیراتی جنگ تیز ہوگئی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو اس وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button