مشرق وسطی

صوبہ ادلب میں شامی فوج دوبارہ آپریشن کے لئے آمادہ

شیعت نیوز: صوبہ ادلب کے نائب گورنر محمد فادی السعدون نے کہا ہے کہ شامی فوج صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن کرنے کے لئے وہ پوری طرح تیار ہے۔

شام کے صوبہ ادلب کے نائب گورنر نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن کے لئے شامی فوج کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاذقیہ اور حلب شاہراہ شامی فوج کی کارروائی اور روسی فوج کی حمایت سے کھول دی جائے گی۔

صوبہ ادلب کے نائب گورنر محمد فادی السعدون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ایسی ٹھوس اطلاعات موجود ہیں کہ دہشت گرد گروہ بالخصوص جبہت النصرہ نے علاقے کے باشندوں کو اس بات پر مجبور کیا ہے کہ وہ حلب اور لاذقیہ شاہراہ کو کھولنے نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے شام کے وزیر دفاع کے خلاف پابندی عائد کردی

انہوں نے کہا روس نے ترکی کو موقع دیا تھا کہ وہ پندرہ مارچ تک اس قومی شاہراہ کو خالی کرا دے اور اگر انقرہ ایسا نہ کرسکا تو فوجی کارروائیوں کے ذریعے یہ شاہراہ کھلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔

شامی فوج نے داعش کے خاتمے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن شروع کیا ہے اور وہ اس وقت دہشت گردوں کے آخری گڑھ ادلب کو آزاد کرانے کے لئے سرگرم عمل ہے لیکن اس آپریشن میں شامی فوج کو امریکہ کے ساتھ ترک فوج کی شر پسندانہ مداخلت سے بھی روبرو ہونا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button